ALL PAKISTAN LPG DISTRIBUTORS ASSOCIATION (Regd)
(AFFILIATED WITH FPCCI)
(Ministry Of Commerce Licence No: 69)
(SECP CUI No: 0067829)
پریس ریلیز
کراچی :20اگست2011 :مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کو سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس سے منسلک کرکے نہ صرف ایل پی جی کوصارفین کی دسترس سے دور کردیاگیا ہے بلکہ فروخت بھی30 تا40 فیصد تک محدودہوگئی ہے،آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین محمد عتیق خان نے بتایا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی پر مجوزہ لیوی کا نفاذایل پی جی کی مقامی انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،یوں محسوس ہوتا ہے کہ پالیسی ساز ایل پی جی کے سستے متبادل ایندھن کا تصورختم کرکے ایک مہنگا ایندھن بناکر 6 کروڑ سے زائد غریب صارفین سے ریلیف مکمل طور پر واپس لینے پر گامزن ہیں، انہوں نے بتایا کہ بعض مقامی پروڈیوسرزنے اپنی پیداواری استعداد40فیصد تک محدودکردی ہے اورکچھ فیلڈزوریفائنریزکے شٹ ڈائون کے باعث ایل پی جی کی یومیہ پیداوار 1000 ٹن تک محدودہوگئی ہے انہی عوامل کوبنیادبناکرایل پی جی کی قیمتوں میں منظم اندازسے اضافہ کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران متعددنئی فیلڈز میں ایل پی جی کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں لیکن اسکے باوجود حکومتی سطح پرایل پی جی کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسرز کوٹہ پر اپنی اجارہ داری قائم کرتے ہوئے فی ٹن ایل پی جی کے کوٹے پر 50 لاکھ تا ایک کروڑ روپے مالیت کا پریمیم وصول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، عتیق خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیداواری سطح پر ایل پی جی کے کوٹہ پر پریمیم وصول کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے اورایل پی جی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے چھوٹی ودرمیانے درجے کی کمپنیوں کو یکساں پالیسی کے تحت کوٹہ فراہم کرنے کی پالیسی متعارف کرائے تاکہ 100 فیصد رجسٹرڈ کمپنیاں متحرک ہوسکیں ، انہوں نے بتایا کہ ملک میں تقریبا90 مارکیٹنگ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں لیکن کوٹے کی عدم فراہمی اور مہنگی لاگت پر درآمدات کی سکت نہ رکھنے کے باعث 55کمپنیاں غیرمتحرک اور صرف 35 متحرک ہیں، انہوں نے کہا کہ یکساں کاروباری مواقع کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس پر عمل درآمد کی صورت میں نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے بلکہ کسی ایک شعبہ پر چند مخصوص افراد واداروں کی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی وزارت پٹرولیم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایل پی جی صارفین کو بلحاظ قیمت نہ صرف ریلیف فراہم بلکہ اس شعبے سے وابستہ افراد واداروںکو یکساں کاروباری مواقع میسر آسکیں۔
زاہداحمد
سیکریٹری
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن
03332223781
Banglow No. 2-B Block 6 P.E.C.H.S. KARACHI
Fax # +92-021-4521361 Phone # +92-021-4521793
I. If you want to receive individual emails
II. Receive one mail with all activity in it
III. Do not want to receive any mail at all
Regards,
Tariq Khattak, Group Manager,
GSM = 0300-9599007 and 0333-9599007
+92-300-9599007 and +92-333-9599007
Tariqgulkhattak@gmail.com
Tariqgulkhattak@hotmail.com
REQUESTS:
1)Please directly contact sender for personal/individual correspondence.
2)Try to discuss issues that will catch attention of many readers.
3)Please avoid sending messages in any language other than English
4)Avoid sending messages addressed to many recipients.
5)Do not send messages aimed at personal publicity.
6)Please do not send personal/other links unless necessary.
7)The Group is not obliged to publish printed news,
very short/long comments and objectionable material.
8)Every mail cannot be published; it will overload Mailboxes
of our valued members.
9)Try to Disagree Without Being Disagreeable, Unsympathetic and/or Unpleasant.
x==x==x==x==x==x
Please note that,
It is a common platform for journalists and all others who are interested in knowing about the issues that are sometimes not reported. This group favours philosophy of progress, reform and the protection of civil liberties. Please share and educate others. The owners and managers of this site do not necessarily agree with any of the information. It is an open forum; everyone is allowed to share anything. Mails sent by members and non-members are subject to approval. However, we are not responsible in any way for the contents of mails / opinion sent by members. We do not guarantee that the information will be completely accurate. (Nor can print and electronic media). If you find content on this site which you feel is inappropriate or inaccurate, incomplete, or useless you are most welcome to report it or contradict it.
Thanks a lot.
0 comments:
Post a Comment
Gujranwalafun@Aol.com
Gujranwala@windiowslive.com