پاکستان سے ہر سال کھربوں ڈالرز کی منشیات بیرون ممالک اسمگل ہو رہی ھے۔ جس میں پاکستانی انسداد منشیات فورس اور کسٹم حکام کےبھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ھے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2011 کے دوران برونائی، ملیشیاء، تھائی لینڈ اور سنگاپور کی سیکورٹی فورسسز نے سینکڑوں ایسے پاکستانی گرفتار کیئے ھیں جو پچھلے دروازے سے پیسہ کمانے کے چکر میں منشیات سمیت ان ممالک میں گرفتار ھوئے ھیں، جن میں کئی غیر ملکی افراد بھی ملوث ھیں جو پاکستان سے ان ممالک کو اسمگلنگ کرنے آئے تھے، دوران تفتیش ان گرفتار افراد نے پاکستانی انٹی نارکاٹیکس فورس اور کسٹم کے کئی افسروں کے نام بھی بتائے ھیں، جو پاکستانی ایئرپورٹس اور بندرگاھوں سے منشیات کلیئر کر دیتے ھیں، جس کے بعد ان ممالک کی حکومتوں نے یو این او ڈی سی سمیت پاکستانی حکام کو بھی ان افراد کے ملوث ہونے کے متعلق فہرستیں بھجوائی ھیں، اس وقت تھائی لینڈ کی جیلوں میں 39 پاکستانی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ھیںبرونائی میں 6 پاکستانی، ملیشیاء میں 87 اور سنگاپور کی جیلوں میں 23 پاکستانی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں بند پڑے ھیں، جن میں کئی افراد کو موت کی سزائیں بھی سنائی جا چکی ھیں، جبکہ سینکڑوں پاکستانی منشیات پار کرنے میں کامیاب بھی ھو چکے ھیں، اس دھندے میں ملوث ہونے پر ان ممالک کے شہری بھی گرفتار ہوئے ھیں، گزشتہ سال ٢٠١١ کے دوران ان ممالک میں ١٩ کھرب پاکستانی روپے تک کی منشیات پکڑی جا چکی ھے۔ جبکہ اس مالیت سے زائد کیمنشیات اسمگلررز پار کرنے میں کامیاب ہو چکے ھیں، ان ممالک کی جانب سے کئی بار پاکستان سے منشیات سپلائی کرنے والے ٹاپ اسمگلروں کی فہرستیں پاکستانی حکام کو بمعہ ثبوت ارسال کی جا چکی ھیں مگر ملی بھگت ھونے کی وجہ سے پاکستانی حکام نے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔
__,_._,___
0 comments:
Post a Comment
Gujranwalafun@Aol.com
Gujranwala@windiowslive.com