KARACHI UNION OF JOURNALISTS
پریس ریلیز
کراچی11جون 2011: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور سابق گورنر سندھ فخر الدین جی ابراہیم نے رینجرز کے ہاتھوں سرفراز شاہ کے سفاکانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور سرکاری دہشت گردی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وہ ہفتہ کی سہ پہر کراچی پریس کلب کے باہر کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر سالک شاہ کے بھائی سرفراز شاہ کی رینجرز کے ہاتھوں سفاکانہ قتل اور واقعے فلم بندی کرنے والے آوازٹی وی چینل کے کیمرہ مین عبدالسلام کو ملنے والی دھمکیوںکے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔ مظاہرے سے سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، نائب صدر عامر لطیف، کے پی سی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد عارف خان، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سمیر قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ''سرفراز شاہ کے قاتل اہلکاروں کو بوٹ بیسن پر سرعام پھانسی دو ''سمیت دیگر عبارات درج تھیں۔ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے جو لوگ ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) نے جس مشن کا بیڑا اٹھایا ہے اس کی میں مکمل حمایت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ہوں۔ محمد عارف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کا کام عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے لیکن شہر کراچی اور ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکار عوام کو کھلے عام گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔سرفراز شاہ کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو کراچی میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لئے بلایا گیا تھا تاکہ وہ لوگوں کی حفاظت کرے۔محمدعارف خان نے عبدالسلام سومروکورینجرزاور پولیس کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگرعبدالسلام سومرو کو کچھ ہوا تو اس کے تمام تر ذمہ دار رینجرزاور پولیس حکام ہوں گے۔سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدرعامر لطیف نے کہا کہ دہشت گرد نہتے معصوم لوگوں پر گولیاں برساتے ہیں جس سے کتنے ہی معصوموں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور جب رینجرز کو بلایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ ''ہمارا کام نہیں ''یا ''ہمیں گولی چلانے کا آرڈر نہیں''سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب دہشت گردی کے واقعات ہوں تو رینجرز خاموشی تماشائی بن جاتی ہے ۔ لیکن جب نہتے اور معصوم عوام کی بات آئے تو اُسے گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے یہ کہاں کاانصاف ہے ؟ سرفراز شاہ نے خود کو رینجرز حوالے کردیا تھا لیکن پھر بھی اسے گولیوں سے کھلے عام قتل کردیا گیا جو کہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور لمحہ فکریہ ہے ۔ دریں اثناء کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافیوں خورشید عباسی، ارباب چانڈیو، منظور سولنگی اور فیاض وڑائچ کے خلاف اغواء کی ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی۔
کراچی11جون 2011:کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے عبدالسلام سومرو کو بہادر صحافی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہفتہ کی سہ پہر کراچی پریس کلب کے باہر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سرفراز شاہ کے سفاکانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران کے یو جے کے خازن راجہ کامران نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالسلام سومرو نے جس بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کرکے سرفراز شاہ کے واقعے کی کوریج کی اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وہ یقیناً ایوارڈز کے مستحق ہیں۔ کے یو جے عبدالسلام سومرو کو بہادر صحافی کا ایوارڈ پیش کرے گی۔
شعبہ نشرواشاعت
کراچی یونین آف جرنلسٹس
1st Floor,Frere Market Shahra-e-Liquat Karachi
Phone & Fax no+9221-32711884
I. If you want to receive individual emails
II. Receive one mail with all activity in it
III. Do not want to receive any mail at all
Regards,
Tariq Khattak, Group Manager,
GSM = 0300-9599007 and 0333-9599007
+92-300-9599007 and +92-333-9599007
Tariqgulkhattak@gmail.com
Tariqgulkhattak@hotmail.com
REQUESTS:
1)Please directly contact sender for personal/individual correspondence.
2)Try to discuss issues that will catch attention of many readers.
3)Please avoid sending messages in any language other than English
4)Avoid sending messages addressed to many recipients.
5)Do not send messages aimed at personal publicity.
6)Please do not send personal/other links unless necessary.
7)The Group is not obliged to publish printed news,
very short/long comments and objectionable material.
8)Every mail cannot be published; it will overload Mailboxes
of our valued members.
9)Try to Disagree Without Being Disagreeable, Unsympathetic and/or Unpleasant.
x==x==x==x==x==x
Please note that,
It is a common platform for journalists and all others who are interested in knowing about the issues that are sometimes not reported. This group favours philosophy of progress, reform and the protection of civil liberties. Please share and educate others. The owners and managers of this site do not necessarily agree with any of the information. It is an open forum; everyone is allowed to share anything. Mails sent by members and non-members are subject to approval. However, we are not responsible in any way for the contents of mails / opinion sent by members. We do not guarantee that the information will be completely accurate. (Nor can print and electronic media). If you find content on this site which you feel is inappropriate or inaccurate, incomplete, or useless you are most welcome to report it or contradict it.
Thanks a lot.
0 comments:
Post a Comment
Gujranwalafun@Aol.com
Gujranwala@windiowslive.com