لبیاکا جلاداقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے
اوپیک نے پیداوار نہ بڑھائی تو عالمی معیشت کو زبردست خطرات لاحق ہو جائیں گے
امریکی کمپنیاں انسانی المیہ کو اپنے منافع میں اضافہ کے لئے استعمال نہ کریں
مغربی ممالک کو لبیا کی عوام سے زیادہ اپنی سرمایہ کاری کی فکر کھائے جا رہی
تمام ممالک لبیا سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع ،اثاثے منجمد کر دیں
اسلام آباد( فروری 26 ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے لبیا کا نام نہاد انقلابی رہنما دراصل جلادہے جو اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جبکہ عالمی طاقتیں زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں۔عالمی برادری کو اس عفریت کو لگام دینے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہونگے ورنہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ناقابل برداشت حدوں کو چھونے لگیں گی جس کے نتائج سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔ اگر اوپیک سمیت تیل برامدکرنے والے تمام ممالک نے پیداوار فوری طور پر نہ بڑھائی تو ساری دنیا کی معیشت کو زبردست خطرات لاحق ہو جائیں گے۔لاکھوں ڈالر فی منٹ کمانے والی امریکی کمپنیاںاس انسانی المیہ کو اپنے منافع میں اضافہ کے لئے استعمال نہ کریںورنہ انکے خلاف جزبات مزید بھڑکیں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ مغربی ممالک کو لبیا کی عوام سے زیادہ وہاں اپنی سرمایہ کاری کی فکر کھائے جا رہی ہے جس سے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔پاکستان سمیت تمام ممالک لبیا سے اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کریں اور لبیا کے آمر کے اثاثے منجمد کر دیں۔پاکستان میں لبیا کے سفیر قذافی کے افسر برائے تعلقات عامہ کا کردار ادا کرنا بند کریں۔اقوام متحدہ لبیا میںانسانی حقوق کی پامالی کے لئے جائزہ مشن بھیجنے کے بجائے لبیا کی ممبر شپ معطل کرنے کے ساتھ آمر کے خلاف مقدمات چلائے ۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ عالمی برادری لبیا کو اسلحے کی فروخت بند کریں اور مشرقی پورپ سمیت متعدد افریقی ممالک کے کرائے کے قاتلوں کا داخلہ بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ قذافی انسانیت کا مجرم ہے ۔ اس کا کھیل ختم ہو چکا ہے وہ جتنی جلدی عوام کی جان چھوڑ دیں اتنا ہی بہتر ہوگا۔
۔۔۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل،0321-5157671
صدر پاکستان اکانومی واچ
I. If you want to receive individual emails
II. Receive one mail with all activity in it
III. Do not want to receive any mail at all
Regards,
Tariq Khattak, Group Manager,
GSM = 0300-9599007 and 0333-9599007
+92-300-9599007 and +92-333-9599007
Tariqgulkhattak@gmail.com
Tariqgulkhattak@hotmail.com
REQUESTS:
1)Please directly contact sender for personal/individual correspondence.
2)Try to discuss issues that will catch attention of many readers.
3)Please avoid sending messages in any language other than English
4)Avoid sending messages addressed to many recipients.
5)Do not send messages aimed at personal publicity.
6)Please do not send personal/other links unless necessary.
7)The Group is not obliged to publish printed news,
very short/long comments and objectionable material.
8)Every mail cannot be published; it will overload Mailboxes
of our valued members.
9)Try to Disagree Without Being Disagreeable, Unsympathetic and/or Unpleasant.
x==x==x==x==x==x
Please note that,
It is a common platform for journalists and all others who are interested in knowing about the issues that are sometimes not reported. This group favours philosophy of progress, reform and the protection of civil liberties. Please share and educate others. The owners and managers of this site do not necessarily agree with any of the information. It is an open forum; everyone is allowed to share anything. Mails sent by members and non-members are subject to approval. However, we are not responsible in any way for the contents of mails / opinion sent by members. We do not guarantee that the information will be completely accurate. (Nor can print and electronic media). If you find content on this site which you feel is inappropriate or inaccurate, incomplete, or useless you are most welcome to report it or contradict it.
Thanks a lot.
0 comments:
Post a Comment
Gujranwalafun@Aol.com
Gujranwala@windiowslive.com